ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن: اترپردیش کے بھدوہی میں فاقہ کشی سے پریشان ماں نے 5 بچوں کو گنگا میں پھینک دیا

لاک ڈاؤن: اترپردیش کے بھدوہی میں فاقہ کشی سے پریشان ماں نے 5 بچوں کو گنگا میں پھینک دیا

Mon, 13 Apr 2020 16:30:22    S.O. News Service

بھدوہی،13؍اپریل (ایس او نیوز) لاک ڈاؤن نے ملک بھر کے غریب عوام کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مسلسل لاک ڈاؤن کا عذاب غریبوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

اترپردیش میں بھدوہی کے گوپی گنج سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے فاقہ کشی سے پریشان ہو کر اپنے 5 بچوں کو گنگا ندی میں پھینک دیا۔ گھر کے خرچ کیلئے شوہر سے پیسے مانگنے پر جھگڑا شروع ہوا۔

اس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے 3 سالہ لڑ کے کے بشمول اپنے 5 بچوں کو لیکر گنگا کھاٹ پہونچ گئی اور مبینہ طور پر انہیں گنگا ندی میں ڈھیکل دیا۔ اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگادی۔ جبکہ اس کے بچے 8 سالہ شیونکر، کیشو پرشاد (3) اور پوچا عرف سرسوتی(6) اور دیگر دو بچوں کی عمریں 10 تا 12 سال بتائی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام غرقاب ہوگئے ۔ ماں نے چھلانگ لگانے کے بعد اپنا ذہن تبدیل کردیا اور تیر کر کنارہ پہونچ گئی۔ اس واقعہ کے بعد وہ ندی کے کنارے گم سم بیٹھی رہی۔ بعض مقامی افراد نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔

پولیس نے کہا کہ نیرودل عرف منا نے اپنی بیوی منجو سے گھریلو اخراجات کے بارے میں بحث کی تھی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھدوہی راجندر پرساد اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ مقام پرپہونچ گئے اور بچوں کی تلاش کیلئے غوطاخوروں کی دو ٹیمیں گنگا میں اتاردی ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ واقعہ کے بعد یہ خاتون وہاں سے ہٹنے تیار نہیں تھی۔ پولیس نے کہا کہ جہانگیرآباد گھاٹ کے قریب ندی کا پانی بہت گہراہے۔ یہاں بچوں کی تلاش جاری ہے۔ اس کے شوہر نے کہا کہ آخر اس کی بیوی نے اس قدر انتہائی اقدام کیوں کیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم کی لہر پھیل گئی۔ لاک ڈاؤن سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے۔


Share: